counter easy hit

یاسر شاہ کی طوفانی باؤلنگ کا ابھی آغاز ہے: مشتاق احمد

Yasir Shah

Yasir Shah

قومی باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ یاسر شاہ کی طوفانی باؤلنگ کا ابھی آغاز ہے، مشتاق احمد نے محمد عامر کو مضبوط اعصاب کا مالک قرار دیتے ہوئے انگلش تماشائیوں کا شکریہ بھی ادا کر دیا۔
لندن: (یس اُردو) لارڈز ٹیسٹ میں جہاں مصباح کے بلے نے رنز اگلے وہیں وہیں اسپنر یاسر شاہ کا جادو بھی سر چڑھ کے بول رہا ہے۔ باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے پریس کانفرنس میں یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔مشتاق احمد نے محمد عامر کو مضبوط اعصاب کا مالک قرار دیتے ہوئے انگلش تماشائیوں کا شکریہ بھی ادا کر دیا۔ باؤلنگ کوچ کے مطابق، قومی کھلاڑیوں نے انگلش بلے بازوں کو قابو کرنے کے لئے خوب محنت کی ہے جو ٹور میں نظر آئے گی۔