counter easy hit

پی ٹی آئی اوورسیز کارکنان مایوسی کا شکار، عمران خان توجہ دیں،یاسر قدیر

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما و سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن یاسر قدیر نے پارٹی قیادت و پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اوورسیز پارٹی کارکنان کو مسلسل نظرانداز کرنے پر پارٹی چئیرمین و وزیر اعظم عمران خان سے فوری توجہ کی اپیل کر دی ،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پارٹی کارکن ہر مشکل وقت میں عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور جب بھی عمران خان نے انہیں آواز دی اوورسیز پارٹی ورکرز نے ان کی آواز پر لبیک کہا چاہے وہ الیکشنز دوہزار تیرہ ہوں یا الیکشنز دو ہزار اٹھارہ ،ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں اوورسیز پارٹی کارکنان ان انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پاکستان گئے اور ہر قسم کی جانی و مالی سپورٹ کی ، اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کے دو سال ہونے کو ہیں نہ ہی پارٹی سطح پر اور نہ ہی حکومتی سطح پر کسی بھی پارٹی ورکر کو کوئی اہمیت دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انھیں درپیش مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی تنظیموں سے بہت سی توقعات وابستہ کیے ھوئے ہیں لیکن نہ ہی پی ٹی آئی کی لوکل تنظیموں اور نہ ہی پرانے نظریاتی کارکنان کو حکومت و پارٹی کی جانب سے کسی قسم کی لفٹ کروائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہیں اور انتہائی مایوسی کا شکار ہیں

یاسر قدیر نے پارٹی قیادت اور عمران خان سے اپیل کی کہ اوورسیز پارٹی تنظیموں اور پرانے نظریاتی ورکرز کو حکومت اور مرکزی پارٹی میں ذمہ داریاں دی جائیں تا کہ وہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکیں

yasir qadeer, senior leader, PTI, France, Ex-Secretary, Information, slams Government, and, Party, leadership, behavior, to, overseas, party workders

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website