counter easy hit

مسلم لیگ ن کی حکومت ناانصافی پر مبنی نظام تشکیل دے رہی ہے ،یاسر قدیر

Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس (عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت ناانصافی پر مبنی نظام تشکیل دے رہی ہے ،حکومت نے پنجاب میں ہر حکومتی اراکین کو 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دے کر پری پولنگ رگنگ کرنے کا پروگرام بنانا شروع کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اراکین کو فنڈز اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیوار کے ساتھ لگا رکھا ہے جس سے حکومت کی نیت کا صاف پتا چلتا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ن لیگ کے نا انصافی پر مبنی اس نظام کے نتائج بٹے بھیانک ہونگے ۔