counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت داخلی اورخارجہ دونوں محاذورں پرسرخرو ہوگی، انشااللہ، یوم عاشور کا پرامن انعقاد اورکشمیر پرمسلسل پالیسی بیانات اس کا ثبوت ہیں،یاسر خان

تحریک انصاف کی حکومت داخلی اورخارجہ دونوں محاذورں پرسرخرو ہوگی، انشااللہ، یوم عاشور کا پرامن انعقاد اورکشمیر پرمسلسل پالیسی بیانات اس کا ثبوت ہیں،یاسر خان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حکومت نے داخلہ اورخارجہ دونوں محازورں پر یکساں کارکردگی دکھا کر ثابت کردیا کہ انشااللہ تحریک انصاف پاکستان کی بہترین قومی حکومت ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر داخلہ محاذ پر مکمل توجہ کیساتھ فرائض انجام دینا بہت اہم کارنامہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ عالمی محاذ پر مسئلہ کشمیر پر مسلسل پالیسی بیانات اور اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرتے رہنا بہت اہم کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی اوربیرونی طور پر تحریک انصاف کی حکومت انہتائی جاندار پالیسیاں نافذ کر رہی ہے جس کے نتیجے کے طور پر پاکستانی قوم مسلسل ہر محاذ پر سرخرو ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران مسلم لیگ ن کی صوبائی اورمرکزی حکومت کی شہہ پر کالعدم تنظیمیں شر وفساد پھیلاتی رہیں جس سے بدامنی کا ناسور جنم لیتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیرونی عوامل کارفرما نہ ہوں تو تمام مکتبہ فکر کے افراد امام الشہداء حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی محبت اور عقیدت میں کسی دو رائے کے حامل نہیں ہیں، اگر اہل تشیع عزاداری کے جلوس نکالتے ہیں تو باقی مکتبہ فکر کے لوگ جلوس کے راستوں میں اپنے ان بھائیوں کی ٹھنڈے پانی اور کھانوں سے تواضع کرتے ہیں، یہ بے مثال یک جہتی اور اخوت و بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہنا چاہئے تاکہ دنیا دیکھ اور جان سکے کہ مسلم امہ کے تمام مکاتب فکر میں اتحاد و یک جہتی قائم اور اسے دوام حاصل ہے۔

 

YASIR KHAN, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, ADMIRED, GOVT, ON, SUCCESSFUL, AND PEACEFUL, MOHARAM, PROCESSIONS, AND, KASHIR, FIGHT, AT, THE, SAME TIME

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website