counter easy hit

پانامہ لیکس،تحقیقات کیلئے رائیونڈمارچ آخری حربہ ہو گا، یاسر قدیر

 Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس (عمیر بیگ)نوازشریف کئی سال اقتدار میں رہنے کے باوجود کو ئی ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں علاج کرا سکیں، جہاں وہ اپنا علاج کرا سکیں، اپنی ناقص کارکردگی کے باعث وزیراعظم نواز شریف اپنا علاج بھی بیرون ملک سے کرانے پرمجبور ہیں۔ یہاں اربوں روپے کے میٹروپراجیکٹ تو بن گئے لیکن لوگوں کو صحت کی سہولیات فرا ہم نہ کی جا سکیں ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کچھ بھی کرلیں ان کے پاس وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا، انہیں ا ستعفیٰ دینا ہوگا،