counter easy hit

پاناما لیکس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے :یاسر قدیر

Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس (عمیر بیگ) پاناما لیکس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ اس کے بعد نواز شریف کو سیاست میں رہنے کا کو ئی حق نہیں کیونکہ شریف فیملی اقتدار صرف اورصرف ملکی دولت لوٹنے کے لئے حاصل کر تی ہے۔ضر ورت اس بات کی ہے کہ جن سیاستدانوں اور ان کے قریبی عزیزوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں انکی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی ہر ایک بات وقت کے ساتھ ساتھ سچ ثابت ہو رہی ہے۔