counter easy hit

عمران خان کا دامن کرپشن سے پاک ہے ، یاسر قدیر

Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ‘ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد شریف خاندان اور ان کے درباری ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ آف شور کمپنیاں میں اربوں روپے کہاں سے آئے۔ شریف خاندان کے کرپشن کے چرچے پوری دنیا میں ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یاسر قدیر رہنما پی ٹی آئی فرانس نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہاہ عمران خان کا دامن کرپشن ، بدعنوانی سے پاک ہے۔ سرکاری درباری بے بنیاد الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔ قوم کے سامنے (ن) لیگ کی جھوٹ اور منافقت کی سیاست بے نقاب ہوگئی۔ اب لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا