counter easy hit

ایکس مین سلسلے کی آٹھویں فلمڈیڈ پول کا نیا ٹریلر جاری

X-Man trailer

X-Man trailer

لاس اینجلس …..مارول کامکس کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکن بلاک بسٹر ایکس مین سلسلے کی آٹھویں فلم ڈیڈ پول (Dead Pool) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹِم ملر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ویڈ ولسن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجرنے کے نتیجے میں اپنی طاقت و صلاحیتوں میں اضافہ کرکے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔فلم میں ویڈ ولسن کا مرکزی کردار ریان رینالڈز نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں مورینا بیکیرن، ایڈ اسکرین، ٹی جے ملر،گینا کارانو اور ایڈری ٹریکاٹکس سمیت دیگر شامل ہیں۔لارین شویلر اور سیمون کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور فلم 12فروری کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔