yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بنی اسرائیل سے روح کو جھنجوڈ دینے والی تحریر

MH Kazmi June 26, 2019 1 min read
Writing the Holy Spirit with the Children of Israel
Share this:

Writing the Holy Spirit with the Children of Israel

بنی اسرائیل میں ایک عورت تھی جس کا نام سارہ تھا۔ وہ جس ملک میں رہتی تھی وہاں کا بادشاہ بڑا ظالم تھا۔ وہ لوگوں کو زبردستی خنزیر کا گوشت کھلایا کرتا تھا جو انکار کرتا اسے قتل کروا دیتا، چنانچہ اس عورت کو بھی اپنے بیٹوں سمیت بادشاہ کے پاس لایا گیا۔ اس نے سارہ کے سب سے بڑے بیٹے کو پاس بلا کر کہا کہ خنزیر کا گوشت کھاؤ، اس نے کہا میں اللہ تعالٰی کی حرام کردہ چیز کو ہرگز نہیں کھاؤں گا۔ بادشاہ نے جب انکار سنا تو اس کے ہر ہر عضو کو کاٹ ڈالا شہید کر دیا۔ پھر ظالم بادشاہ نے اس سے چھوٹے لڑکے کو بلایا اور اسے خنزیر کا گوشت کھانے کو کہا۔اس لڑکے نے بھی جرات ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکار کیا تو بادشاہ نے طیش و غصہ میں آ کر حکم دیا کہ ایک تانبے کی دیگ میں تیل ڈال کر خوب گرم کرو, جب تیل خوب گرم ہو گیا تو ظالم بادشاہ نے اس لڑکے کو کھولتے ہوئے تیل میں ڈال دیا اور وہ شہید ہو گیا۔ پھر بادشاہ نے اس سے چھوٹے لڑکے کو بلایا اور خنزیر کا گوشت کھانے کو کہا تو اس نے کہا کہ اے بادشاہ تو ذلیل و کمزور ہے تو اللہ عزوجل کے مقابلہ میں کچھ نہیں تیرے جی میں جو آئے وہ کر لے لیکن میں اللہ کی حرام کردہ چیز کو منہ نہ لگاؤں گا۔ بادشاہ نے یہ سن کر کہا کہ میں تمھیں سخت سزا دوں گا۔چنانچہ بادشاہ کے حکم پر اس نوجوان کی گردن کی کھال کاٹی گئی، پھر اس کے سر اور چہرہ کی کھال اتاری گئی اور اسے شہید کر دیا گیا۔ بادشاہ نے ظالمانہ انداز سے باقی بھائیوں کو بھی اسی طرح شہید کر دیا۔ اس کے بعد سب سے چھوٹا بھائی باقی بچا۔ بادشاہ نے اس کی والدہ کو بلایا اور کہا کہ دیکھ جس طرح باقیوں کا حشر کیا ہے تیرے اس چھوٹے بیٹے کا بھی یہی حشر کروں گا، تو اسے جا کر سمجھا کہ اگر یہ لقمہ کھانے پر راضی ہو گیا تو تم دونوں کو چھوڑ دوں گا۔ پھر ماں اپنے بیٹے کو تنہائی میں لے گئی اور اس سے کہا میرے لخت جگر کیا تو جانتا ہےکہ تیرے بھائیوں میں سے ہر ایک پر میرا ایک حق ہے اور تجھ پر میرے دو حق ہیں وہ یہ کہ میں نے تیرے بھائیوں کو دو دو سال دودھ پلایا لیکن جب تم پیدا ہوئے تو نہایت کمزور تھے، تمھاری اس کمزوری نے مریے دل میں تمھاری شدید محبت پیدا کی تو اس کمزوری اور تمھاری محبت کی وجہ سے تمھیں چار سال دودھ پلایا، تجھے اللہ عزوجل اور اس کے احسان کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ تو ہرگز خنزیر کا گوشت نہ کھانا اور کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ روز قیامت تو اپنے بھائیوں سے اس حال میں ملے کہ تو ان میں سے نہ ہو۔سعادت مند بیٹے نے جب یہ بات سنی تو کہا کہ اے ماںمیں تو ڈر رہا تھا کہ شائد آپ مجھے خنزیر کا گوشت کھانے پر ابھاریں لیکن اللہ عزوجل کا احسان ہے کہ اس نے مجھے آپ جیسی عظیم ماں عطا فرمائی۔پھر وہ عورت اپنے بیٹے کو لے کر بادشاہ کے پاس آئی اور کہا کہ یہ لو اب یہ وہی کہے گا جو میں نے اسے کہا۔ بادشاہ خوش ہوا اور اس کی طرف خنزیر کا گوشت بڑھاتے ہوئے کہا یہ لو اس میں سے کچھ کھا لو۔یہ سن کر بہادر نوجوان نے کہا اللہ کی قسم میں ہرگز اس چیز کو نہ کھاؤں گا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے۔ پھر ظالم بادشاہ نے اس چھوٹے لڑکے کو بھی شہید کر دیا۔ پھر وہ اس بہادر عورت کی طرف ہوا اور کہا کہ دیکھ تو یہ لقمہ کھا لے تجھے منہ مانگا انعام دوں گا ورنہ تجھے بھی تیرے بیٹوں کی طرح لقمہ اجل بنا دوں گا۔وہ بہادر عورت بولی کہ اپنے بیٹوں کے جانے کے بعد اب مجھے زندگی سے سرو کار نہیں اور تیرے کہنے پر میں اپنے رب کی نافرمانی ہرگز نہ کروں گی۔ جب ظالم بادشاہ نے یہ باتیں سنی تو طیش و غصہ کی حالت میں اس عورت کو بھی شہید کر دیا۔ اور اس طرح عظیم ماں کی روح اپنے فرزندوں سے جا ملی ۔یہ واقعہ حضرت وہب بن منبہؒ سے مروی ہے۔جب پتھر توڑنے والے چند مزدور حضرت وہب بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ جس قدر مصیبتوں کا ہمیں سامنا ہے کیا ہم سے پہلے لوگ بھی ایسی مصیبتوں سے چار ہوئے؟ آپ نے ان کی بات سن کر ارشاد فرمایا اگر تم اپنی مصیبتوں اور اپنے سے سابقہ لوگوں کے مصائب کا موازنہ کرو تو تمھیں ان کے سامنے اپنی مصیبتیں ایسے لگیں گی جیسے آگ کے مقابلے میں دھواں۔ پھر آپؒ نے اوپر بیان کیا گیا واقعہ ان لوگوں کو سنایا۔دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Islamic event of human civilization
Previous Post انسان تہذیب کے دامن کو جھنجوڑ دینےوالا اسلامی واقعہ
Next Post دین اسلام کے منکر کی بیٹی کا وہ واقعہ جو پڑھ کر ہر مسلمان کا دل بے ساختہ سبحان اللہ کا ورد جاری کر دے
The incident of the daughter of the Prophet of Islam, who reads the heart of every Muslim in the heart of God.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.