counter easy hit

پہلوان

ایک پہلوان جب گھر میں داخل ہوا تو گریبان کے بٹن ٹوٹے ہوئے، بال بکھرے اور چہرے پر خراشیں پڑی ہوئی نظر آئیں۔

بیوی نے پوچھا: “کیا کسی سے جھگڑا ہو گیا”

پہلوان نے جواب دیا: ہاں ایک بدمعاش راستے میں مل گیا اس نے میرا بٹوہ بھی چھین لیا اور مارا بھی۔

بیوی نے کہا: ارے آپ تو پہلوان ہیں اس سے ہار کیسے گئے اور اپنا بٹوہ بھی دے آئے۔

پہلوان نے جواب دیا: بیگم یہ درست ہے لیکن تمہیں پتہ ہے کہ میں کُشتی کے بڑے بڑے مقابلوں میں جاتا ہوں اور ان مقابلوں میں میرے لڑے کی فیس پچیس ہزار روپے تک ہے۔

میں اس بدمعاش شخص سے کیا مفت میں لڑتا؟