counter easy hit

چین میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، مساجد کے مینار اور گنبد شہید، کئی مساجد بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین میں ایغور مسلمانوں کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاون کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی بڑھا دیا گیا ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چین کے شمال مغربی حصے میں بیجنگ حکومت نے مساجد کے مینار اور گنبد شہید کردیے ہیں جہاں زیادہ تر آبادی مسلمانوں کی ہے۔

کئی مساجد کو بند کروادیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق لنزیا شہر جسے ’’لٹل مکہ‘‘ یعنی چھوٹا مکہ بھی کہا جاتا ہے میں مساجد کے مینار اور گنبد شہید کردیے ہیں۔ مساجد کے مینار اور گنبد انر منگولیا، ہنان اور ننژیا میں شہید کئے گئے ہیں جہاں ’’حوئی مسلمان آباد ہیں۔ مذکورہ واقعات پر ابھی تک چینی حکومت کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ارض حرمین شریفین کی آئل تنصیبات کو نشانہ بناکر پوری دنیا کے امن اور معاش پر حملے کیے گئے۔اس نازک صورتحال میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ سعودی عرب دانشمندانہ اقدام ہے، ایران کو سعودی عرب پر ہونے والے میزائل حملوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ۔وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 47روز گزر چکے ہیں، وادی میں بسنے والے کشمیریوں کی حالت زار کیا ہے، کسی کو کوئی خبر نہیں۔ بھارتی جارحیت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کا ظلم و جبرہے اور دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اردن کو اسرائیل میںشامل کرنے کا اعلان کر رہا ہے ا ور تیسری طرف ارض حرمین شریفین پر حملے ہورہے ہیں، وہاں آئل تنصیبات کو نشانہ بناکر پوری دنیا کے امن اور معاش پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ سعودی عرب دانشمندانہ اقدام ہے، انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کی قیادت کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ارض حرمین شریفین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عمران خان نے پاکستانی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی۔

WORST, CRACKDOWN, AGAINST, MUSLIMS, IN, CHINA, MOST, OF, THE, MOSQUES, CLOSED, FOR, OFFERING, PRAYER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website