counter easy hit

ٹرمپ کی جیت پر دنیا بھر میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے

Worldwide recession, sank billions of dollars of investors Trump wins

Worldwide recession, sank billions of dollars of investors Trump wins

امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع جیت کے باعث دنیا بھر کی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔

امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاکس مارکیٹس، کرنسی ریٹ اور سونے کی قیمتوں میں غیر یقینی کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں شامل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک وقت میں 700 پوائنٹس نیچے چلا گیا، اسی طرح ممبئی، ٹوکیو، شنگھائی اور سڈنی اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج نے حصص بازاروں کے علاوہ کرنسی مارکیٹس کو بھی متاثر کیا اور ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 2.30 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد یورو کی قیمت 116.70 سے بڑھ کر 119روپے پر آگئی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور برطانوی پاونڈ 131.80 سے بڑھ کر 132.80 روپے پر آگیا جب کہ جاپانی ین 4 فیصد مہنگا ہوکر 1.03 روپے پر آگیا۔

امریکی انتخابات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 51 ڈالر مہنگا ہوگیا جب کہ ایشیائی سیشن میں لائٹ سوئیٹ کی قیمت میں ایک ڈالر 66 سینٹ کی کمی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 43 ڈالر 32 سینٹ ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website