counter easy hit

ورلڈ ٹی 20، فائنل کل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

World T20 final

World T20 final

سیمی الیون اور گوروں کی ٹیم کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو کالی آندھی کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے
کولکتہ (یس اُردو) ورلڈ ٹی 20 کا فائنل کل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل ورلڈ ٹی 20 کے بڑے فائنل میں کولکتہ کے میدان میں مد مقابل ہوں گی ۔ گروپ ون کی دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کے دوران اپنے حریفوں کو خوب تگنی کا ناچ نچایا ۔سیمی الیون اور گوروں کی ٹیم کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو کالی آندھی کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے ۔ دونوں کے درمیان کھیلے گئے 13 مختصر فارمیٹ کے میچوں میں کالی آندھی 9 جبکہ بابائے کرکٹ انگلینڈ صرف 4 میچ جیت سکے ۔ سپر 10 مرحلے میں بھی ویسٹ انڈیز ٹیم مورگن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا چکی ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ، میچ پاکستانی وقت کیمطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا