counter easy hit

دنیا حیران پر پیرس پریشان

Eiffel Tower

Eiffel Tower

پیرس (اے کے راؤ) پیرس کے سیاحتی بورڈ کے صدر فریڈرک ویلٹو کے مطابق پیرس میں ہوئی دہشت گردی کے سبب اس سال جنوری سے جون تک کے عرصے میں سنہ 2015 کے مقابلے میں دس لاکھ کم سیاح شہر میں آئے ہیں۔

اس کے باوجود کے اس سال یورپ کے پسندیدہ کھیل فٹ بال کے یورپین چمپین شپ کا میزبان بہی فرانس تھا . سیاحوں میں کمی کی وجہ سے پیرس کو اس سال میں اب تک 75 کروڑ یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔

سیاحتی بورڈ کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2016 کے پہلے چھ ماہ میں پیرس اور اس کے مضافات میں سیاحوں کے ہوٹلوں میں ٹھرنے سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کمی آئی ہے۔پیرس میں ہر سال ایک کروڑ 60 لاکھ سیاح آتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ دنیا بھر میں سیاحوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا شہر ہے۔

پیرس میں پانچ لاکھ افراد کا ذریعہ معاش سیاحت سے منسلک ہے جو اسے نوکریوں کا سب سے بڑا شعبہ بناتا ہے۔ ایک کھرب بیس ارب سالانہ ریونیو سیاحت سے کمانے والا شہر 2016 کے پہلے 6 ماہ میں 75 کروڑ کے خصارے میں ہے جسے ایک سینئیر اہلکار نے ’ایک انڈسٹریل بحران‘ قرار دیا ہے۔