بیجنگ چین کی کمپنی نے مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز سے فضا میں خوبصورت مناظر بکھیر کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، رپورٹ کے مطابق چین کے سیاحتی علاقے ژیان میں چینی کمپنی نے لائٹوں سے مزین 1374 ڈرونز کی مدد سے فضا کو اس طرح سجادیا جیسے جا بجا برقی قمقمے بکھرے ہوں۔

واضح رہے نامی چینی کمپنی اس سے قبل 500 اور پھر ایک ہزار روشنیوں والے ڈرونز کو ایک ساتھ اُڑانے کا مظاہرہ کرچکی ہے تاہم ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈرونز اُڑانے کا اعزاز ایک امریکی کمپنی کے پاس تھا جس نے اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب میں 1200 ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔








