counter easy hit

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

لاہور: دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا، دیوہیکل کپ میں پانچ ہزار لیٹر چائے تیار کی گئی۔ دبئی کے گلوبل ولیج میں ہوئے ایونٹ میں مختلف ہوٹلوں کے 138 شیفس نے حصہ World record of making world's largest tea cup in Dubaiلیا اور 3.66 میٹر لمبے کپ میں 5 ہزار لیٹر چائے تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کپ کا قطر 1.42 میٹر ہے۔

چائے بنانے میں 155 کلوگرام پتی، 300 کلو گرام دودھ پاؤڈر، 380 کلوگرام چینی اور دیگر اشیاء استعمال کی گئی۔ شیفس کے مطابق 5 ہزار لیٹر چائے 55 ہزار کپ میں ڈالی جاسکتی ہے۔ گلوبل ولیج آئے تمام افراد کو فری چائے پلائی گئی۔