counter easy hit

دنیا بھر کے حجاج کرام کو حج اور مسلم امہ کو عید الاضحیٰ کی مبارک

Hajj

Hajj

نیویارک (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے ایک پریس ریلیز میں اس سال دنیا بھر خصوصاً پاکستانیوں کو عید الضحیٰ اور حج کی ادائیگی پر جانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی حج ادائیگی کیلئے مکہ میں جمع ہے۔

مجیب الحسن نے کہا حج کا اجتماع دنیا کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے جس کے لئے تمام ممالک کے مسلمان حج ادائیگی کیلئے مکہ آتے ہیں حج ہمارے لئے سبق آموز بھی ہے کہ قبیلہ، ذات، ملک، نسل اور مذہب سے قطع نظر تمام انسان برابر ہیں انہوں نے حجاج کرام سے دعا کی اپیل کی ہے کہ حج اور عید الضحیٰ کی نماز کے موقع پر مسلمان غریب بھوک، بیمار، مظلوم اور مشکلات میں گھرے افراد خصوصاً پاکستان کے حکمران سیاست دانوں کیلئے دعا کریں کہ وہ خدارا کرپشن ختم کرکے عوام اور ملک کی ترقی کی طرف گامزن کریں۔

پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنا دے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک جتنے حاجی صاحبان حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں ان کے حج کو قبول فرما اے اللہ ان کی دعاؤں کو قبول فرما اے اللہ جو حاجی حرم شریف میں کرین کے حادثے میں شہید ہوئے ان کو جنت میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو صبر عطا کرے آمین۔

انہوں نے سعودیہ حکومت سے کرین کے حادثے کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثاء کو فوری مدد کریں اور زخمیوں کیلئے علاج کیلئے ہر طرح کی مدد کی جائے اگر بیرون ممالک علاج کی ضرورت ہوتو فوری بھیجا جائے۔