counter easy hit

گردوں کا عالمی دن ،آباد لاکھا میں مریضوں کا مفت معائنہ

World Kidney Day

World Kidney Day

سکھر……دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی گردوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے ، سکھر میں انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلاٹیشن کی جانب سے دیہی علاقے آباد لاکھا میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
ایس آئی یوٹی سکھر کی جانب سے گردوں کے عالمی دن کے موقع پر دیہی علاقوں میں گردو ں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے علاج معالجے سے متعلق آگہی مہم کے سلسلے میں آباد لاکھا میں کیمپ لگایا گیا،جہاں 400 سے زائد افراد کا مفت معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آج کے کیمپ کا مقصدیہ ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو بظاہر تندرست نظر آتے ہیں اور تندرست سمجھتے ہیں خود، انہیں پتا نہیں ہوتا کہ ہم بیمار ہیں، تو ان کو اسکریننگ کی جارہی ہے ہیں جس کو بلڈ پریشر، جن کو ذیابیطس کی بیماری ہو جو کہ مین ریزن ہے یا اسباب ہیں گردے فیل ہونے کا ۔مریضوں کا کہنا تھا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنا علاج نہیں کراتے ہیں، یہاں کیمپسں لگے گے تو بہت اچھا ہوگا۔ایس آئی یو ٹی کی جانب سےلگائے گئے کیمپ کا مقصد پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی رسائی کو ممکن بنانا تھا۔ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہم ان کے بلڈ پریشر ،شوگر اور گردوں کے فنکشن چیک کررہے ہیں، اور اس کے بعد انہیں مکمل سمجھا رہے ہیں کہ انہیں آگے کیا کرنا ہے، ایک مریض کا کہنا ہے کہ گاؤں میں جو کیمپ لگی ہے وہ اچھی ہے، ہمارا علاج ہورہاہے، میں نے چیک کرایا ہے، دوائیاں بھی لی ہیں۔کیمپ میں دیہی علاقے کے غریب افراد کو اس مرض میں مبتلا ہونے کی نشاندہی اور بچاؤ کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔