counter easy hit

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منا رہے ہیں

Protest

Protest

مظفرآباد (یس ڈیسک) آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کو احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

26 جنوری انیس سو پچاس میں بھارتی پارلیمنٹ نے برطانوی راج سے آزادی کے بعد آیئن ہند کو حتمی شکل دی ۔ یوں ہندوستان دنیا کے نقشے پر پہلی مرتبہ جمہوری ملک کے طور پر سامنے آیا۔ اس دن کو بھارت میں سرکاری سطح پر یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

بھارت ایک طرف تو جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ گزشتہ چھ دہایوں سے کشمیریوں کو ان کا بینادی حق یعنی حق خود ارادیت دینے کے متعلق عالمی برادری سے اپنے ہی کیے ہوئے وعدوں سے مسلسل انکار کرتا آ رہا ہے۔

بھارت نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو صرف اس لئے شہید کیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔

نئی دلی کے حکمران جمہوریت کی آڑ میں حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، بھارت کا ایسا طرز جمہوریت دراصل جمہوری اقدار کی نفی کرتا ہے۔