counter easy hit

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، ڈومنی کی ہیٹرک، سری لنکن ٹیم 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی

Duminy

Duminy

سڈنی (جیوڈیسک) سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور کافی آہستہ سے سکور میں اضافہ کیا۔

سری لنکا نے 32 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 112 رنز بنائے۔ سنگاکارا 33 اور پریرا وکٹ پر موجود ہیں۔ اوپننگ بلے باز دلشان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، پریرا 3، تھریمانے 41، جے وردھنے 4 اور میتھیوز 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

کولاسیکرا اور کوشال بھی سکور میں‌ خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے.کمار سنگا کارا 35 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سنگا کارا 45 اور تھریمانے 41 رنز کے ساتھ نمایاں‌ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈومنی نے شاندار ہیٹرک کی جبکہ عمران طاہر نے چار کھلاڑیو‌ں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیل سٹین, مورکل اور ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔