counter easy hit

ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

New Zealand Win

New Zealand Win

ویلنگٹن (یس ڈیسک) ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کیوی بائولر ٹم سائوتھی کی تباہ کن بائولنگ نے انگلینڈ کی اننگز 123 پر سمیٹ دی، کیوی بائولر نے کیرئیر بیسٹ بائولنگ کرتے ہوئے صرف 33 رنز کے عوض 7 انگلش کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوئے روٹ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، معین علی نے 20 اور کپتان این مورگن 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 12.2 اوورز میں پورا کر لیا۔ برینڈن میکولم نے 25 گیندوں پر 77 رنز بنائے، ٹم سائوتھی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔