counter easy hit

کینسر کا عالمی دن آج منایا جائے گا

دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن4 فروری کو منایا جا رہا ہے جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاؤکے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

World Cancer Day will be celebrated today

World Cancer Day will be celebrated today

مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سول سوسائٹی، حکومتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک کینسر سے متاثرہ افراد کی اموات کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کافقدان ہے۔ سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website