counter easy hit

اوفن باخ، جرمنی میں PATاور MQI کے کارکنوں کی جانب سے 28 مارچ کو تقریب یوم پاکستان کا اعلان

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) اوفن باخ بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے یورپ میں تحریکی سرگرمیوں کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی پورے یورپ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن متحرک ہو چکے ہیں۔

فرانس ،اسپین ا ور یونان میںPATکی تنظیمات بن چکی ہیں اور دیگر ممالک میںتنظیم نو جاری ہے۔فرانکفرٹ اور اوفن باخ میںپاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیاں شروع کرنے کی خاطر جرمنی کے ان دونوںمتصل شہروں میں مقیم PATاور MQIکے کارکنوں نے یوم جمہوریہ پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ،جو ٢٨ مارچ ٢٠١٥ء کو شام چھ بجے اوفن باخ کے ہال واقع Richard Wagner Strasse 95, 63069 Offenbach, Germany میںمنعقد کی جائے گی۔

اس تقریب کی صدارت کیلئے پاکستان عوامی تحریک یورپ کے رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اور کشمیر فورم انٹرنیشنل ،شکاگو/برلن کے عالمی صدر محمد شکیل چغتائی کو، جنہوں نے PATیورپ کی سرگرمیاں بحال کرانے کے لئے کئی مرتبہ قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری، مرکزی صدر PATڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی رہنمائوںسے رابطہ کیا اور اس بارے میں سرگرم عمل رہے،دعوت دی گئی ہے،جو اسے قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی حامی بھر چکے ہیں اور ٢٨ مارچ کو برلن سے فرانکفرٹ تشریف لارہے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی جرمنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر سید حسن جاوید ہیں،جبکہ پاکستان جنرل قونصلیٹ فرانکفرٹ کے ذمہ داران کی شرکت بھی متوقع ہے۔تقریب کی نظامت کے فرائض MQIفرانکفرٹ کے سابقہ جنرل سکریٹری،منہاجین، نامور کارکن و رہنما نذیر احمد سر انجام دیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور دیگر پاکستانی سماجی و ادبی تنظیمات کو دعوت دی گئی ہے اورPTIجرمنی کے رہنماچوہدری نوازاحمد چیچی؛PPP جرمنی کے رہنماممرزا راسد نسیم،راجہ امجد نواز،طفیل بٹ؛محمود سعید؛توقیر بٹر؛چوہدری اعظم؛سید حامد شاہ اور شبیر گوندل کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب کے روح رواں سابقہ جنرل سکریٹری منہاج یورپین کونسل ،سابقہ صدرMQIجرمنی ، فرانکفرٹ تنظیم کے سابقہ جنرل سکریٹری اور MQIوPATکے سرگرم کارکن و رہنما محمد افضل قادری ہیں، جو سابق ناظم دعوت و تربیت ، حافظ شوکت حسین اعوان؛ MQI فرانکفرٹ کے سابق نائب صدرمحمد الیاس چیمہ؛سابق صدر مجلس شوریٰ مرزا صغیر احمد؛ سابق جنرل سکریٹری، ڈپٹی کوآرڈینیٹرMCB ،جرمنی نذیر احمد؛ سابق جنرل سکریٹری فیصل صغیر قادری؛سابق میڈیا سکریٹری مرزا محمد اصغر؛ بانی رکن MQIفرانکفرٹ غلام صابر انجم؛تا حیات رکن طارق ڈار؛ منہاج پیس اینڈ اینٹیگریشن کونسل فرانکفرٹ کے اہم رکن رانا بشیراور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس تقریب کی کامیابی کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔