counter easy hit

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستان کی پہلی فتح

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالی فائر2017 میں پاکستان نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دے دی اور پہلی کامیابی حاصل کی ہہےے۔

Women's World Cup Qualifier, Pakistan's first victory

Women’s World Cup Qualifier, Pakistan’s first victory

پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ کولمبو میں بدھ کو گروپ اے کے میچ میں بھارت نے تھائی لینڈ کو9 وکٹ، سری لنکا نے آئرلینڈ کو 146رنز،، جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 66وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا اور بھارت نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پچاس اوورز میں217 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔ بسمہ معروف نے35، عائشہ ظفر نے 34، رابعہ شاہ نے34 اور عالیہ ریاض نے31 رنز بنائے۔ رومانہ احمد نے40 رنز دے کر تین، سلمی خاتون نے37 اور خدیجہ نے43 رنز دے کر 2،2وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم160 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ41 اور سنجیدہ اسلام نے34 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے28 رنز دے کر تین،، جبکہ ثناء میر نے31 اور ناشرہ ساندھو نے27 رنز دے کر 2،22کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کی خواتین ون ڈے کپتان ثنا میر نے بنگلہ دیش کے خلاف 2وکٹ حاصل کرکے ون ڈے میچوں میں ایک سو وکٹ مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ ثنا نے 92میچوں میں ایک سو وکٹ اور1185 رنز بنائے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website