counter easy hit

خاتون اول محترمہ محمودہ ممنون حسین نے 20پارے حفظ کر لئے

ملتان(ولی اللہ سے )پاکستان کی خاتون اول صدر مملکت ممنون حسین کی بیگم محترمہ محمودہ ممنون نے قرآن مجید کے 20سے زائد پارے حفظ کرلئے ، صدر مملکت کی صدارتی مدت کی تکمیل کے ساتھ ہی قرآن مجید کے حفظ کی تکمیل کی خواہشمند ہیں ، پاکستان کی خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین دینی شغف کی حامل خاتون ہیں ، ایوان صدر میں اکثر وبیشتر محافل قرا ت قرآن ، نعت رسول مقبول ؐکی تقریبات کے ساتھ ساتھ درس قرآن سمیت دیگر دینی محافل کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ محمودہ بیگم دین سے خاص لگاؤ رکھتی ہیں ،ایوان صدر میں رہتے ہوئے ہی انہوں نے قرآن مجید زبانی یاد کرنے (حفظ ) کا سلسلے کا آغاز کیا تھا اور اب تک بیس پارے مکمل حفظ کرچکی ہیں ، ان کا عزم ہے کہ وہ اب حفظ کرنے کی مقدار بڑھائیں اور صدارتی مدت ختم ہونے تک مکمل قرآن مجید حفظ کرچکی ہوں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ترجمہ وتفسیر اور حفظ قرآن مجید کے لیئے بیگم محمودہ ممنون حسین دینی رفاہی ادارے الہدی انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں اس ادارے کی سرپرستی معروف بین الااقوامی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر فرحت ہاشمی کر رہی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website