counter easy hit

جرمنی میں خواتین کا چاکلیٹ چور گروپ پکڑا گیا

برلن: خواتین کا دو رکنی گروپ مختلف سپر مارکیٹس سے چاکلیٹ چوری کرتا ہے۔

Women's Chocolate Thief Group was caught in Germanyغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر براؤن شوائیگ میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں خاتون کو چاکلیٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے اسکرٹ کے نیچے سے 9 کلوگرام چاکلیٹ برآمد ہوئی۔

براؤن شوائنگ پولیس کی خاتون ترجمان کے مطابق خاتون کی عمر 35 سال ہے جسے سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں کی مدد سے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔ مارکیٹ عملے کی خاتون اہلکار نے عورت کی تلاشی لی تو اس کی متعدد جیبوں والی اسکرٹ سے مختلف کمپنیوں کی  9 کلو گرام چاکلیٹ برآمد ہوئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے ڈیوٹی مینیجر کی اطلاع پر فوری طور پولیس موقع پر پہنچی اور عورت سے تفتیش شروع کی تو ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ایک اور ساتھی گاڑی میں اس کی واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔ ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس اس کی دوست تک پہنچی اور تلاشی لی تو گاڑی سے مزید 50 کلوگرام چاکلیٹیں برآمد ہوئیں۔ اور مجموعی طور پر دونوں خواتین کے قبضے سے 60 کلوگرام چاکلیٹ برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت ایک ہزار یورو سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دونوں خواتین کے خلاف شاپ لفٹنگ (دکان سے چوری) کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے