counter easy hit

فرانس میں سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے شیرک پرائز حاصل کرنے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

پیرس۔دو پاکستانی خواتین محترمہ گلے لالائے اسماعیل اور صباء اسماعیل جو ایک غیرسرکاری تنظیم ”اویئر گرلز“ کی کو فاؤنڈر ہیں اور پاکستان میں جوان خواتین کو ان کے حقوق کی آگائی اورامن و تحفظ سے متعلق کام کر رہی ہیں۔ انہیں ان کے کام کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس کی تنظیم شیرک فاؤنڈیشن کی جانب سے سابق وزیر برائے کلچر محترمہ کرسچن البانیل نے شیرک فاؤنڈیشن پرائیز ایواڈ سے نوازا ہے۔یہ تقریب قیوی برنلے میوزیم پیرس میں منعقد ہوئی اس موقع پر فرانس کے صدر جناب فرانسکوس ہالینٹڈ، پاکستان کے سفیر جناب معین الحق اور دیگر شرکاء موجودتھے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی خاتون محترمہ گلیلالائے اسماعیل جو کہ غیر سرکاری تنظیم ”اویئر گرلز“ کی کوفاؤنڈر ہیں نے اپنی تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ ان کی تنظیم پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں کامیابی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ خواتین کی زندگیوں میں آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے سلسلے میں خواتین کی بھرپور رہنمائی کر رہی ہیں۔ جس سے خواتین کا مورال بلند ہو رہا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیرک پرائز حاصل کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کے رحجان کو عام کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میں حالات کا بہترین مقابلہ کرسکیں۔
جناب معین الحق سفیر پاکستان نے دونوں خواتین کو مبارک باد پیش کی ان کے کام کی حوصلہ افزائی کی۔
یاد رہے کہ شیرک فاؤنڈیشن کے بانی فرانس کے سابق صدر جناب جیکس شیرک ہیں۔ جنہوں نے 1995 اور 2007 میں اپنی خدمات پیش کیں۔ یہ تنظیم 2009 سے ہر سال یہ پرائز دیتی چلی آرہی ہے۔

Embassy of Pakistan in Paris, France hosted a reception to honor Ms. Gulalai Ismail recipient of Chirac Prize for Conflict Prevention in Paris Today 25.11.2016