counter easy hit

خواتین کے کام کے حوالے سے حکم الہی

Quran Kareem

Quran Kareem

ترجمعہ: اور تم جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا جر دیں گے اور ہم نے اس کیلئے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویو تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگرتم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے بلکہ صاف سیدھی بات کرو اپنے گھروں میں ٹک کر رہو اور سابق جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو اور زکواة دو اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرو اللہ یہ چاہتا ہے کہ تم اہل بیعت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے یاد رکھوں اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور با خبر ہے۔