ملتان میں خاتون نے شوہر اور سوتیلے بیٹے پر تیزاب پھینک کر خودبھی تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Women committed suicide by throwing acid on her husband and stepson
ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ پر اسکول ٹیچر امین نے دو سال پہلے عاصمہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ عاصمہ نے آج صبح سویرے اپنے شوہر اور سوتیلے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا اور خود بھی تیزاب پی کرخودکشی کرلی۔ تیزاب سے اس کاشوہر اور بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کا دماغی توازن صیحیح نہیں تھا، اہل علاقہ اور پولیس رکارڈ کے مطابق میاں بیوی میں لڑائی جھگڑامعمول تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہرپہلوسے جائزہ لیاجارہاہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائےجاسکیں۔








