counter easy hit

خاتون صحافی جیسمین منظور نے غیر ملکی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن بات کہہ ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی وی کی سینئر اور تجربہ کار خاتون صحافی اور اینکر جیمین منظور کی غیر ملکی میڈیا گروپ کی ویب سائٹ پر ایک ایسی ویڈیو نشر ہوئی ہے جس میں وہ پاکستانی معاشرے میں آئی ایس پی آر کے کردار پر تنقید کرتی دکھائی اور سنائی دے رہی ہیں ۔ جيسمن منظور نے پاکستان ميں آزادی صحافت اور سال 2018 کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اور ڈوئچے ویلے کے نامہ نگار کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان شعبہ آئی ایس پی آر کا ذکر چھیڑ دیا اور کہا کہ يہ ظاہر سی بات ہے کہ معاشرے کے مختلف پہلوؤں ميں آئی ايس پی آر کا اثر و رسوخ ہے۔ یہ شعبہ کئی طریقوں سے پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے حتیٰ کہ آئی ایس پی آر فلموں اور نغموں کی پروڈکشن تک ميں شامل ہے ۔ اب یہ ٹھیک ہے یا نہیں ، ایسا کس حد تک ہونا چاہیے اور کس حد تک نہیں ۔ اس بارے میں مجھے تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ میڈیا گروپ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جیسمین منظور کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ جس چینل میں میں کام کرتی ہوں اسکے مالکان یا ایڈیٹرز پر اوپر سے دباؤ ہوتا ہے ، مگر میں یہ ضرور کہوں گی کہ مجھے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ مجھے کبھی کوئی فون کال آئی ، ۔ تاہم جيسمن نے يہ بھی واضح کيا کہ ان پر کبھی کسی ادارے کی جانب سے دباؤ نہيں ڈالا گيا۔ آزادی صحافت اور پیمرا کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا جو کام ہے وہ تو کم ازکم بالکل نہیں کر رہا البتہ اتنا کہوں گی کہ اس ادارے کو ذرا بھی پتہ نہیں ہوتا ہے کیا چیز آن ائیر جارہی ہے اور اسے کس طرح سے روکنا ہے ۔