counter easy hit

7 دن تک جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر موت سے لڑنے والی خاتون

کیلیفورنیا: امریکا میں مونٹیری کاؤنٹی کے ساحلی علاقے کی چوٹی سے کار سمیت گر جانے والی پورٹ لینڈ  کی 23 سالہ خاتون کا ایک ہفتے بعد سراغ لگا لیا گیا سات روز تک خاتون نے اپنی جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر توانائی بحال رکھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ کی 23 سالہ خاتون انجیلا ہرنانڈیز ایک ہفتے قبل کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں لاپتا ہوگئی تھیں ان کی تلاش میں ریسکیو اہلکاروں کو ناکامی کا سامنا تھا کہ دو بائیکرز کو 61 میٹر بلند چوٹی کے نیچے تباہ کار نظر آئی جس پر ریسکیو ادارے کو مطلع کیا گیا۔

Woman-survives-seven-days-on-radiator-water-after-California-crash-2ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے 61 میٹر چوٹی سے نیچے اتر کر دیکھا تو تباہ حال جیپ میں انجیلا نحیف حالت میں موجود تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Mounteryریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی جیپ کے سامنے اچانک ایک کتا آگیا تھا جسے بچانے کی کوشش میں وہ کھائی میں گرگئیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے میں چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ نہ صرف اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد محفوظ رہیں بلکہ انہوں نے سات دن تک صرف جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر گزارا کیا۔