counter easy hit

نریندر مودی پر چوڑیاں پھینکنے والی خاتون گرفتار, ویڈیو دیکھیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر چوڑیاں پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

Woman arrested to throwing bangles on Narendra Modiگزشتہ دنوں نریندر مودی مختلف منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے میں اپنے آبائی صوبہ گجرات میں موجود تھے۔ مسٹر مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی تھی اور پُرجوش نعرے لگا رہی تھی۔ مودی بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک این جی او ’’آشا‘‘ سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ اس کے بعد مودی کی سکیورٹی پر مامور افسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔