counter easy hit

ڈرائیورکے بغیرچلنے والی بسیں

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کروا دی گئی ہے۔

یہ خودکار بس جسے ای زی 10کا نام دیا گیا ہےفرانس کی نجی کمپنی نے تیار کی ہے اور فی الحال ایسی صرف دو بسیں ہی چلائی گئی ہیں جو وسطی پیرس میں لیون اور آسٹرلٹز بس اسٹیشنوں کے درمیان ہی سفر کرتی ہیں جن کا  درمیانی فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے۔

ای زی 10 قسم کی بسیں بجلی استعمال کرتی ہیں اور ان میں سے ہر بس میں صرف 12 افراد کی گنجائش ہے۔ انہیں تین ماہ تک آزمائشی طور پر چلایا جائے گا جس کے بعد ایسی مزید بسیں پیرس اور دوسرے فرانسیسی شہروں کی سڑکوں پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔