counter easy hit

میڈیا کی آزادی جمہوریت کے استحکام کی علامت ہے‘ گلزار احمد لنگڑیال

فرانس ( اشفاق احمد چودھری ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں گلزار احمد لنگڑیال. یاسر قدیر و خالد پرویز چودھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے غیر اخلاقی پروگراموں ‘ گانوں ‘ مقررہ حد سے زائد اشتہارات اور غیر ملکی مواد پر پابندی عائد کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر پابندی جمہوریت کی نفی اور عوام کو حقائق تک رسائی کے حق سے محروم کرنا ہوتا ہے۔

مگر پاکستان کی اخلاقی و مذہبی اقدار سے تجاوز اور معاشرتی و قومی ثقافت کو نقصان پہنچانے کی آزادی بھی کسی کو نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام تک حقائق کی بنا رنگ آمیزی ‘ بناءترمیم وتحریف اور بنا توڑے مروڑے عوام تک منتقلی میڈیا کی ذمہ داری ہوتی ہے اس طرح مذہبی ‘ قومی ‘ معاشرتی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ اور آئین وقانون کی پاسداری بھی میڈیا کا فریضہ ہے۔

اس فریضے کو میڈیا بہ حسن و خوبی ہمیشہ سے نبھاتا رہا ہے مگر کچھ عرصہ سے بیرونی فنڈنگ ‘ سرمایہ دار و سامراج کی خواہشات اور غیر نظریاتی افراد کی میڈیا میں آمد سے نجی ٹی وی چینلز کی جس طرح معاشی کایا پلٹی اسی طرح اس کے نظریات اور احساس ذمہ داریاں بھی بدل گئیں اور چینلز پر وہ کچھ دکھایا جانے لگا جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کا تشخص بھی مجروح ہورہا ہے اور اس کے تحفظ کیلئے پیمرا کی جانب سے نوٹس یقینا مستحسن اقدام ہے۔

Gulzar Ahmed Langrial Yasir Qadeer and Khalid Pervaiz

Gulzar Ahmed Langrial Yasir Qadeer and Khalid Pervaiz