counter easy hit

صلاح الدین پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ ہم۔۔۔۔ ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس کے خلاف کیا بڑا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

With those who tortured Salahuddin ... What great thing has Dr. Shahbaz Gul decided to do against Punjab Police?

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے ملزم کی دوران پولیس حراست پر پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ایف آئی آر میں نامزد اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہم کسی بھی صورت پولیس تشدد کا دفاع نہیں کریں گے۔میرے لیڈر عمران خان نے ہمیشہ غریب کے حق اور انصاف کی بات کی۔ میرا آئی جی صاحب سے سوال ہے کہ صلاح الدین مرحوم کے کیس میں ایف آئی آر میں نامزد پولیس والے ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ اگر ایک عام شہری گرفتار ہو سکتا ہے تو یہ کیوں نہیں!۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا سب کو پتا ہے کہ پچھلے 40 سال میں سیاسی جماعتوں نے پولیس کو اپنے لیے استعمال کر کے ادارے کو تباہ کیا۔ ہماری حکومت سیاسی استعمال پر یقین نہیں رکھتی تو کس طرح عوام پر تشدد کی اجازت دے سکتی ہے۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالنا ہو گا۔ایسا رویہ بدلنا ہو گا اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس تشدد سے مارے جانے والے صلاح الدین کی میت کی تصاویر سامنے آئی تھیں جن سے اس پر ہونے والے بیہمانہ تشدد کا صاف پتا چلتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرا‏عظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزراء نے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پراعتراض اٹھایا۔ اس پر مشیر خزانہ نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 208 ارب روپے معاف کروانے کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سر چارج سے متعلق حقائق بتانا ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، کسی کو نہیں نوازا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website