معروف ٹی وی اینکر منصور علی خان نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منصور علی خان نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ کاش چودھری نثار علی خان نے بھی ایک کتاب لکھی ہوتی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب چودھری نثار علی خان نے بھی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چکری مکیں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریہف کو خوب آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ مسلم لیگ ن اور چودھری نثار علی خان کے مابین چھڑی ہوئی لفاظی جنگ کسی سے چھُپی ہوئی نہیں ہے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی قیادت اور ان کے نئے بیانیے سے غیر متفق نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی حلقوں میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر چودھری نثار علی خان پارٹی چھوڑ کر کسی اور جماعت میں شامل ہو جائیں گے
چودھری نثار علی خان کی جانب سے پارٹی قیادت اور نواز شریف پر تنقید ایک طرف لیکن انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی بارہا تردید کی ۔اپنے ایک بیان میں وہ صاف کہہ چکے ہیں کہ میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں کروں گا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں اس لیے اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 10 جبکہ (ن) لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف برادران کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر چودھری نثار علی خان بھی ایک کتاب لکھ دیں، چودھری نثار علی خان اور ریحام خان کی کتاب آنے سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں برابر کی ٹکر کا مقابلہ ہو گا اور پھر دیکھنا ہو گا کہ کون عام انتخابات کے طوفان سے اپنی سیاست کی کشتی بچا کر پار لگانے میں کامیاب ہو گا۔








