counter easy hit

وسکونسن: خاتون بند پل سے نیچے جا گری

وسکونسن: امریکا کی ریاست وسکونسن میں ایک پل بند کیا گیا تو ایک خاتون سائیکل سوار اس میں جا گری، راہگیروں نے بچایا اور ہسپتال پہنچایا۔

واقعہ میناشا شہر میں پیش آیا، ویڈیو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ خاتون سائیکل سوار نے رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا سفر جاری رکھا اور کھلے پل کی جھری میں گر گئی۔ راہگیروں نے اسے نکالا، خوش قسمتی سے اسے معمولی زخم آئے، اسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔