counter easy hit

الیکشن 2018 کے بعد عمران خان کو اقتدار ملے گا یا نہیں؟

اسلام آباد: ایک دفعہ پھر عمران خان کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی ملک کے ایک معروف نجومی نے کر ڈالی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں علم نجوم کے ماہر ماموں جی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب عمران خان کے ہاتھوںمیں اقتدار میں آنے کی کوئی لکیر ہے یا نہیں۔

Will the Imran Khan get power after election 2018?جس کے جواب میں معروف نجومی ماموں جی نے کہا کہ اب کچھ واضح ہوئی ہے، عمران خان کی پیدائش کے حساب سے پچھلےدو الیکشنوں میں اقتدار میں آنا نہیں بنتا تھا بلکہ یہ بات میں نے عمران خان کے گھر پر جا کر کہی تھی، اب عمران خان کی پوزیشن کافی بہتر ہونے لگی ہے لیکن ابھی اقتدار نظر نہیں آ رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف اپنے جارح مزاج رہنما عامر لیاقت حسین کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئی ۔ الیکشن کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ۔ عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ فردوس شمیم نے نہ صرف انھیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے کہ بلکہ ایسی ایسی باتیں کہی ہیں جو وہ عمران خان کی عزت کی خاطر بیان نہیں کرسکتے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنا گھر سمجھ کرآیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نے مجھے اپنے گھر میں ٹکٹ دینے سے انکار کیا۔فردوس شمیم نے جو کہا وہ عمران خان کی عزت کی خاطربیان نہیں کرسکتا۔