counter easy hit

عوام کو ریلیف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا موجودہ شیڈول ناقابل قبول ہے، عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات پر تشویش ہے۔

Will not take rest until relief to the people: PM

Will not take rest until relief to the people: PM

انہوں نے سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا جب تک عوام کو خاطرخواہ ریلیف نہیں ملتا چین سے نہیں بیٹھوں گا ذرائع کےمطابق وزارت پانی وبجلی کےحکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 70 میگاواٹ طلب 22 ہزار 550 شارٹ فال 5 ہزار 430 میگاواٹ ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بعض دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12 سے 14 گھنٹے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے تک ہے ، ملک کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی پیداوار اور ٹرانسمشن لائنز کی بہتری کےانتظامات تیز اورمؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website