counter easy hit

استعفیٰ نہیں دوں گا: وزیر اعظم نواز شریف کا دو ٹوک اعلان

1937ء سے آبائی کاروبار کر رہے ہیں، ہمارے حوالے سے جو زبان استعمال ہوئی اس سے بدنیتی دکھائی دیتی ہے، وزیر اعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب، کابینہ نے مستعفی نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

Will not resign: Prime Minister Sharif's two-point announcement

Will not resign: Prime Minister Sharif’s two-point announcement

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے ، وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے اور وہ وقت زیادہ دورنہیں ، کابینہ نے مستعفی نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کر دی ، نواز شریف ڈٹ گئے ، وزارت عظمیٰ سے کسی صورت استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سازشیں وقت آنے پر بے نقاب کرنے کا عزم کیا۔ وفاقی کابینہ نے ڈیسک بجا کر وزیر اعظم کے فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی عوام نے منتخب کیا، سازشی ٹولے کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے ، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو زبان رپورٹ میں استعمال ہوئی اس سے بدنیتی نظر آتی ہے ، پاکستان ماضی میں ان تماشوں کی بہت بھاری قیمت ادا کرچکا، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ، وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے ، وہ وقت زیادہ دور نہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1985 سے لے کر آج تک 32 برسوں میں ایک پیسے کی خورد برد کی ہے تو بتایا جائے ، چار سال میں ترقی کا اتنا کام کیا جتنا دو دہائیوں میں نہیں ہوا ، اندھیروں کو پھر سے اپنی بستیوں اور کارخانوں کا رخ نہیں کرنے دیں گے ، تعمیر و ترقی کے سفر کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website