counter easy hit

اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا یا نہیں؟

Will it be march towards Islamabad or not?مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر و صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ملین مارچ ہوگا۔ حکومتی ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،

حکومت اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ہے‘ مزید وقت دینا وطن عزیز کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہو گا‘ ہزارے وال اسلام آباد تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کریں۔ جمعیت علمائے اسلام ہزارہ ڈویژن کی قیادت اسلام آباد ملین مارچ کی تیاری کرے۔ اسلام آباد ملین مارچ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ سے جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے سینئر امیر و صدر متحدہ مجلس عمل سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب خبر کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی مسٹر ٹین پرسنٹ کے پاس آیا۔ مراد سعید کا کہنا ہے کہ ایمان کے سوداگر اس کے خلاف اکٹھے ہوئے جو کہتا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک کے ابو جیل میں جا چکے ہیں، دوسرے کے پہنچنے والے ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہو گی۔وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ سیاست کے نام نہاد چیمپئنز آج قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، شکست خوردہ عناصر نے آج زرداری کو اپنا سیاسی امام تسلیم کر لیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرداری کو بیماری قرار دینے والے کی صاحبزادی بھی جناب زرداری پر ایمان لے آئیں، زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعویٰ کرنے والے کا صاحبزادہ بھی پہنچا۔