counter easy hit

افغان امن عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے، پاکستان

نیو یارک: امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیرہے۔

Will continue to play role in the Afghan peace process, Pakistanامریکا میں پاکستانی سفیراعزازچودہری نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب میں جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے معاشی صورتحال بہتر ہوئی، سی پیک پورے خطے کے کروڑوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔ اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانوں کے زیر قیادت امن عمل میں سہولت کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اورپاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ بھارت کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔