counter easy hit

کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج

لندن؍اسلام آباد( اصغر علی مبارک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا، وہ تقریبا 10 گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا، ٹیومرکے دوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کرہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔