counter easy hit

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سے علیحدگی ، وجہ کیا بنی ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اوٹاوا (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کا شکار ہوجانے کے خدشے کے پیشِ نظر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور انکی اہلیہ نے وقتی طور پر ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی زوجہ میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر خود کو الگ کرلیا ہے، جسٹن ٹروڈو اپنے گھر میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔اس کے ساتھ ہی آج اوٹاوا میں ہونے والی کانفرس بھی ملتوی کردی گئی ہے جس میں انہوں نے کئی رہنماؤں سے ملاقات کرنی تھی۔ کینیڈین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں لندن میں مصروفیت سے واپس آنے کے بعد وزیر اعظم کی اہلیہ صوفیہ گرگوئر ٹروڈو میں بخار سمیت ہلکے زکام جیسی علامات ظاہر ہوئے تھیں تاہم اب ان میں یہ علامات کم ہوگئی ہیں لیکن انہوں نے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک خود کو اپنے گھر میں الگ کرلیا ہے اور وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی نہیں ملیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی روزامرہ کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ ان میں علامات ظاہر نہ ہوں۔ تاہم انہوں نے احتطیاطََ گھر سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز کینیڈین وفاقی وزیر صحت پیٹی حاجو نے کہا تھا کہ ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ کورونا وائرس 30 سے 70 فیصد آبادی کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ این ڈی پی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ گھر میں ہی رہتے ہوئے کام کریں گے کیونکہ وہ خود کو بیمار محسوس کرہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘میں نے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ مجھ میں کورونا وائرس موجود نہیں ہے لیکن ان کا مشورہ ہے کہ میں عوام سے رابطہ محدود کردوں جب تک کہ میں بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website