counter easy hit

چار وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے 150 رنز مکمل

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

آکلینڈ (یس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سے زائد بنا لئے ہیں۔ صہیب مقصود صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس سے قبل یونس خان جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلرز کی گیند پر روسوو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

یونس خان نے 44 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز شروع کی اور اپنی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز دیا۔ پاکستانی اوپنرز محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانے میں مصروف تھے کہ ڈیل سٹین نے بظاہر ناممکن نظر آنے والے کیچ کو پکڑ کر احمد شہزاد کو پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ احمد شہزاد نے 30 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔

سرفراز احمد نے اپنا انتخاب سچ ثابت کرتے ہوئے انتہائی پُراعتماد اور جارحانہ بلے بازی کی۔ سرفراز احمد نے جے پی ڈومنی کے اوور میں 3 چھکے مار کر اپنا سکور 48 تک پہنچا دیا تاہم اس سے اگلے ہی اوور میں ڈبل رن لینے کی کوشش میں وہ ملر کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے۔ سرفراز احمد نے 49 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میڈیا سے گفتگو میں کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہم اچھا آغاز کرنے کی کوشش کرینگے جبکہ اے بی ڈیویلرز نے کہا کہ ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد جبکہ زخمی حارث سہیل کی جگہ یونس خان کو کھلایا گیا ہے۔