yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میئر نے جاری اسکیموں پر 4 ارب روپے کیوں خرچ کیے، ارشد وہرا

Web Editor May 10, 2018 1 min read
Why Mayor spent 4 billion rupees on ongoing schemes, Arshad Vera
Share this:

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رکن نیشنل کونسل اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا نے کہا ہے کہ میئر نے جاری اسکیموں پر 4 ارب روپے کیوں خرچ کیے۔

ارشد وہرا نے کہا ہے کہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے حزب روایت اختیارات اور وسائل کی عدم دستیابی کا رونا رویا جبکہ عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ اپنی 2 سالہ کارکردگی Why Mayor spent 4 billion rupees on ongoing schemes, Arshad Veraبتائیں گے اور جن منصوبوں پر فنڈز خرچ ہوئے ہیں اس کی تفصیل سے آگاہ کریں گے اور اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے آج یہ بتا رہے ہیں کہ4 ارب روپے جاری اسکیموں پر خرچ کیے لیکن اگر آپ لوگوں کو یاد ہو کہ اکتوبر میں جب بلدیاتی نمائندوں نے چارج لیا تھا تو سندھ حکومت نے بلدیاتی حکومت پر کیے جانے والے سیمینار میں صاف کہا تھا کہ جاری اسکیموں پر لوکل گورنمنٹ کو کچھ خرچ نہیں کرنا ہوگا اور وہ سب سندھ حکومت کی ذمے داری ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی کارکردگی صفر ہے انھوں نے پہلے سال صرف صحت پر 600 ملین روپے رکھے تھے جوکہ اس بار فنڈز کی کمی کی وجہ سے 300 ملین کردیے گئے۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ ایک طرف میئر کراچی کہتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹرز نے عوامی نمائندوں کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی نہیں کی اور شہر کا برا حال کردیا تو پھرمیئر کراچی نے انہی ایڈمنسٹریٹرز کی جاری اسکیموں پر 4 ارب روپے خرچ کیوں کیے، کیا شہر میں 43کروڑ روپے جو نالوں کی صفائی پر خرچ ہونے تھے ان سے نالوں کی صفائی کی گئی یا وہ بھی کرپشن کی نذر ہوگئے۔

ارشد وہرا نے بتایا کہ میئر نے خود نالوں کی صفائی کے کام پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا تو پھر اس کام کے لیے رقم جاری کیوں کی، 43 کروڑ میں سے 7 کروڑ روپے نہر خیام پر خرچ ہوئے جسے سندھ گورنمنٹ نے روک دیا اور اس طرح عوام کے فنڈز ضایع کیے گئے، اس پر شہریوں کو جواب کون دے گا پچھلے 2 ماہ میں 40 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے ہر یو سی کو 2 ، 2 کروڑ روپے سڑکوں کی استرکاری کے لیے دیے جانے تھے لیکن ان میں سے صرف 18سے20 لاکھ روپے دے کر یوسی چیئرمینوں سے جان چھڑالی گئی۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ یوسی چیئرمینوں کو پوچھنا چاہیے کہ 10ارب روپے کہاں خرچ ہوئے پچھلے سال جو فنڈز دیے گئے ان کا کیا استعمال ہوا اور یو سی چیئرمینوں کو کتنے فنڈز ملنے چاہیے تھے ان کا حق کیا ہے ان کو پتہ ہونا چاہیے یہ ساری معلومات بھی کے ایم سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونی چاہیے۔

ارشد وہرا نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس جو 28 محکمے ہیں جن میں سے ذیادہ تر ریونیو جنریٹ کرنے والے محکمے ہیں جیسے کہ چارجڈ پارکنگ، لوکل ٹیکسز وغیرہ جو اگر ایمانداری کے ساتھ چلائے جائیں تو کے ایم سی کو سنبھالنے کے لیے کافی ہیں لیکن ان اداروں کے ریونیو کا کہیں ذکر نہیں نہ ہی ان سے حاصل کردہ رقم کہاں خرچ کی گئی اس کا ذکر کیا جاتا ہے کیا میئر بتاسکتے ہیں کہ ان سے کتنا ریونیو جمع کیا جارہا ہے اور بڑھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دپٹی میئر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت کے نام پر لیے جانے والے فنڈز میں خوردبرد کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے لہٰذا ہم پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان، ڈی جی نیب اور چیئرمین اینٹی کرپشن میئر کراچی کی کرپشن کا نوٹس لیں اورگزشتہ 2 سال میں جاری شدہ فنڈز کا کسی آڈٹ کمپنی سے آڈٹ کرایا جائے تاکہ عوام کے سامنے حقائق آ سکیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو بطور ڈپٹی میئر کراچی میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے قانونی طریقے سے عوام کے سامنے حقائق لانے کے لیے آڈٹ کرانے سمیت تمام تر عملی اقدامات کرتا رہوں گا ۔

اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا کہ کراچی کا میئر ایک کرپٹ آدمی ہے جو رات کو 10 بجے کے بعد نظر نہیں آت، اس لیے جب ان سے آج ترقیاتی منصوبوں کی فہرست مانگی گئی تو انھوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل کے بجائے بتایا کہ 4 ارب جاری منصوبوں پر استعمال کیے گئے ہیں آج اخراجات تو ہو رہے ہیں لیکن ایک کام بھی نظر نہیں آرہا سارا پیسہ جیبوں میں جارہا ہے۔

آصف حسنین نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کا پیسہ اتنی آسانی سے کھانے نہیں دیں گے ہم نیب سے درخواست کریں گے کہ ایک ایک پیسے کا حساب لیں اور آڈٹ کراکر میئر کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے فاروق ستار نے جو الزام میئر پر لگائے تھے تو آپ اتنی آسانی سے جان نہیں چھڑاسکتے آپ کو بھی اس کا جواب دینا ہوگا وفاقی حکومت نے جو فنڈز دینے تھے وہ دے چکی ہے اب الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے منصوبوں پر پابندی لگا دی گئی ہے یہ لوگ شہریون کو دھوکا دے رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The final announcement of the election date is expected in the last week of May
Previous Post الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ استعمال کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد
Next Post کھولتے لاوے نے سڑک پر کھڑی کار کو نگل لیا
Bring it open the car on the road swallowed up

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.