counter easy hit

لاہور قلندر پاکستان سوپر لیگ 2017ء کے لئے فیورٹ کیوں؟

پاکستان سوپر لیگ کی سب سے مہنگی ٹیم لاہور قلندرپہلے ایڈیشن میں 8لیگ میچوں میں صرف دو فتوحات حاصل کر سکی تھی البتہ اس ٹیم کے لئے جو پہلے ایڈیشن میں آخری نمبر پر آئی تھی،اس نے لیگ کی “فئیر پلے ٹرافی” ضرور جیتی تھی تاہم پہلے ایڈیشن کے بعد “لاہور قلندر” کی انتظامیہ نے کئی سنجیدہ نوعیت کے فیصلے کئے،بلخصوص مدثر نذر کی خدمات بطور ایڈوائزر حاصل کیں۔

پاکستان کے لئے 76ٹیسٹ اور 122ون ڈے کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کوچ جو آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ رہے ،ان کے ساتھ 44سال کے عاقب جاوید کا تقرر بحیثیت ڈائریکڑ سامنے آیا۔1992ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جنھوں نے پاکستان کی جانب سے 22ٹیسٹ اور163ون ڈے کھیلے۔

انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جگہ ٹی20فارمیٹ کے لئے شہرت رکھنے والے نیوزی لینڈ کے 35سال کے برینڈن میک کولم کی خدمات “لاہور قلندر” کے لئے بطور کپتان حاصل کیں،71ٹی 20انڑنیشنل میں دوسنچریاں بنانے والے میک کولم کی زندہ دلوں کے شہر کی ٹیم لاہور سے وابستگی کا سب ہی نے خیر مقدم کیا۔فرنچائزکے مالک فواد رانا نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کی اپنی ٹیم میں شمولیت کو ایک بڑی خبر قرار دیتے ہوئے،اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جیت کے سفر میں پہلا قدم ثابت ہوگا۔

“لاہور قلندر” کے 20رکنی اسکواڈ میں جن سات غیر ملکی کرکڑز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ،اس میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن ،انگلینڈ کے جیسن رائے اور نیوزی لینڈ کے جیمز فرینکلن ایسے اہم کھلاڑی ہیں جو اس فارمیٹ میں اپنے مخصوص انداز کے سبب اہم تصور کئے جاتے ہیں،پہلے ایڈیشن میں “کراچی کنگز ” کے لئے کھیلنے والے اس فارمیٹ کے بہترین بولر سمجھے جانے والے سہیل تنویر اب “لاہور قلندر” کی طرف سے کھیلتے ہو ئے دکھائی دیں گے۔

بتیس سال کے سہیل تنویر جو 2008ءانڈین پرئمیر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے،ٹی 20انڑنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر نے والے چوتھے پاکستانی ہیں،ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب “پاکستان سوپر لیگ”کے پہلے ایڈیشن میں “قلندرز” کی نمائندگی سے محروم رہ جا نے والے یاسر شاہ اس بار دستیاب ہیں ۔

سن2016ءمیں 8میچوں میں چار نصف سنچر یوں کی مدد سے 335رنز بنا کر بہترین بیٹس مین کا اعزاز حاصل کرنے والے عمر اکمل دوسرے ایڈیشن میں بھی مخالف بولرز کا امتحان لینے کے لئے بے چین ہیں،10فروری کو دبئی میں کوئٹہ گلیڈئیڑ کے خلاف “لاہور قلندر” اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر “لاہور قلندر”رانا عاطف کہتے ہیں “جو کچھ ہماری ٹیم نے پہلے ایڈیشن میں کیا ،وہ گزرا ہوا کل تھا،آج یہ ہے کہ لاہور یوں تیار ہو جاؤ،اس بار لوگوں کے دل جیتنے والی ٹیم گراؤنڈ سے بھی جیت کر باہر آئے گی”۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website