counter easy hit

یہ خاتون بیک وقت منگنی کی 2انگوٹھیاں کیوں پہنتی ہے؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

Why does this lady wear two fingers at once? Knowing you will not believe it

لندن( ویب ڈیسک )منگنی اور شادی کے مواقع ہرانسان کیلئے ہمیشہ یادگار رہتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون کیساتھ کچھ ایسا ہوا کہ وہ اپنی منگنی کی دو انگوٹھیاں پہننے پر مجبور ہوگئیں، دراصل ان کی دو منگنیاں نہیں ہوئیں بلکہ منگیتر نامدارپروپوز کرنے کے بعد مختلف اوقات میں مختلف انگوٹھیاں لایا اور بدلتا رہا، وہ یہ فیصلہ نہیں کرپایا کہ کونسی بہتر ہے ، اسی لیے اب خاتون دونوں ہی انگوٹھیاں پہننے پر مجبور ہے کہ کسی بھی وقت کونسی انگوٹھی پسند آجائے ۔ برطانوی جریدے’دی مرر‘ کے مطابق امریکی لڑکے نے پروپوزکرتے ہوئے اپنی ہم وطن خاتون کو 10ڈالر کی چاندی کی انگوٹھی دی ، اس سے چار ماہ بعد متبادل کے طورپر اس نے ایک بڑے ہیرے والی انگوٹھی دیدی، اس کے بعد موصوف کو ایک گلاب کے پھول کی طرح کے ڈیزائن کی انگوٹھی دیکھی تو وہ بھی لے آیااور یوں خاتون نے تیسری انگوٹھی بھی اپنی انگلی پر چڑھادی، دراصل وہ ان انگوٹھیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرپارہاتھا اور نئی انگوٹھیاں لارہاتھا، ہاتھ میں دو انگوٹھیاں پہنے خاتون نے تصویر فیس بک گروپ میں شیئرکردی جس پر ایک صارف نے لکھا کہ اس سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ’اس کی دو لڑکوں کیساتھ منگنی ہوئی ہے۔خاتون نے اپنی یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’ہماری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ، لیکن میرے پاس منگنی کی دوانگوٹھیاں ہیں کیونکہ وہ یہ فیصلہ بھی نہیں کرپائے کہ انہیں کونسی انگوٹھی زیادہ پسند ہے ،جب میں نے اس سے استفسار کیا کہ میری منگنی کی انگوٹھی کے طورپر اسے کونسی زیادہ پسند ہے تو وہ فیصلہ نہیں کرپایا اور میں نے دونوں انگوٹھیاں پہنناشروع کردیں۔یہ کہانی سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے تبصرے شروع کردیئے ، کسی نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاتون نے دو الگ الگ لڑکوں سے منگنی کی تو کسی نے مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ ان انگوٹھیوں کو الگ الگ دنوں میں بھی پہن سکتی ہیں یا کچھ اس طرح کا ۔۔۔ ایک صاحب نے لکھا کہ ’ وہ ایسا نہیں کرسکتی ، وہ ہرروز دونوں ہی پہنیں گی کیونکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ میرے پاس رقم ہے کیونکہ میرے پاس دو منگنی کی انگوٹھیاں ہیں، ایک اور خاتون نے تجویز دی کہ خود ہی ایک انگوٹھی کاانتخاب کرلیں‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website