counter easy hit

گزشتہ روز پاکستانی سپہ سالار نے یہ بات کیوں کہی ؟ کامران خان ناقابلِ یقین انکشاف

Why did the Pakistani soldier say this last day? Kamran Khan incredible discovery

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ آج آرمی چیف نے کہا پاک فوج میں میرٹ نافذ ہے جس کی وجہ سے کراچی کی مڈل کلاس فیملی کے پرویز مشرف ایک جونئیر کمیشینڈ آفیسر کے فرزند اشفاق پرویز کیانی اور سیدھی سادی مڈل کلاس فیملی والے قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بن گئے کاش تمام سرکاری اداروں میں ایسی ہی میرٹ آۓ ملک بدل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ سے آئے نوجوانوں سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سندھ، پاکستان کی جان ہے کیونکہ قیام پاکستان میں سندھ کا ایک بہت اہم کردار تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوان بہت جفاکش، محنتی اور بہت وفادار جوان ہیں، اگر ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج میں میرٹ کا نظام ہے، ہم نے پاکستان کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کو سوچنا پڑے گا کہ ہم نے اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر لے کر جانا ہے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی سمت کا تعین نوجوان بحیثیت رہنما کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جس سمت میں نوجوان جائیں گے،پاکستان اسی سمت میں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کامیاب آدمی پانی کے رخ کے مخالف چلتا ہے اور اس کی راہ میں بہت رکاوٹیں ہوتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں جب امریکا گیا تو کہا گیا آپ کی فوج نے بہت اچھا کام کیا، آپ نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوئے۔انہوں نے پاکستانی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ہماری ماؤں کے بچے ملک پر جان نچھاور کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں اور ہمارے جوان ایسے ہیں کہ میں ان سے پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج کا اصول ہے کہ ہمارا افسر ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے اور کسی مذہب میں بھی کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اس سطح پر لانا ہے کہ جہاں ہماری آواز سنی جاسکے، ہمارا ایک مقام ہو، دنیا میں انقلاب صرف نوجوان لاتے ہیں۔ آرمی چیف کے اسی بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نامور اینکر پرسن کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ جیسا کہ آج آرمی چیف نے کہا پاک فوج میں میرٹ نافذ ہے جس کی وجہ سے کراچی کی مڈل کلاس فیملی کے پرویز مشرف ایک جونئیر کمیشینڈ آفیسر کے فرزند اشفاق پرویز کیانی اور سیدھی سادی مڈل کلاس فیملی والے قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بن گئے کاش تمام سرکاری اداروں میں ایسی ہی میرٹ آۓ ملک بدل جائے گا‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website