counter easy hit

سنی دیول کو شاہ رخ پر شدید غصہ کیوں آیا؟

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ شاہ رخ خان سے اتنے زیادہ ناراض تھے کہ اس کا غصہ انہوں نے خود پر نکالا اور اپنے کپڑے تک پھاڑڈالے۔

Why did Sunny Deol get anger at Shahrukh?

Why did Sunny Deol get anger at Shahrukh?

نامور بالی ووڈ اداکار سنی دیول طویل عرصے بعد فلم ’’پوسٹربوائز‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں ، فلم میں ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول اور اداکار شریس تلپڑے بھی اہم کردار نبھارہے ہیں ،حال ہی میں ایک میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم ’’ڈر‘‘ کے حوالے سےکچھ ناخوشگوار یادیں شیئر کیں۔ سنی دیول نے 1993 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم ’’ڈر‘‘ کے مرکزی کردار شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم سائن کرتے وقت انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ فلم میں ہیرو کے بجائے ولن کو زیادہ اہمیت دی جائے گی جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ ان سے زیادہ شاہ رخ خان کا کرداراہم ہے ، انہوں نے کہا کہ فلم سائن کرتے وقت ان سے جھوٹ کہا گیا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں دراصل مرکزی کردار تو شاہ رخ خان کا تھا۔

وہ فلم ڈر میں اپنے کردار سے اتنے ناخوش تھے کہ ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم ڈر کو اپنی زندگی اور کیرئیر کا سب سے برا تجربہ قراردیا تھا ، سوئٹزرلینڈ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ اپنے کردار کو لے کر انہیں ایک دن اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے اتنی زور سے اپنا ہاتھ اپنی جینز کی جیب میں ڈالا کہ ان کی جینز پھٹ گئی لیکن پھر بھی ان کا غصہ کم نہیں ہوا، واضح رہے کہ فلم ڈر کے بعد سنی دیول نے پھر کبھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

شاہ رخ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ ذاتی طور پرانہیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ کام میں بہت اچھے ہیں لیکن میں اب کبھی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔ واضح رہے کہ شریس تلپڑے کی زیر ہدایت بننے والی فلم سنی دیول کی فلم ’’پوسٹربوائز‘‘ آج ریلیز ہورہی ہے۔